15مئی تک مردم شماری ڈی سیز، اے سیز، محکمہ شماریات افسروں کی ٹاپ ترجیح ہے:کمشنر

May 05, 2023


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ساتویں و پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے15مئی 2023 تک توسیع کے حوالے کہا کہ تمام وسائل و سہولیات کی شہریوں تک رسائی کیلئے مردم شماری ہی معیار ہوتا ہے۔ 15مئی تک مردم شماری ڈی سیز، اے سیز، محکمہ شماریات کے افسران کی ٹاپ ترجیح ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے حکم دیا کہ ہر خالی گھر کی رپورٹنگ پر متعلقہ اے سی خود جاکر تصدیق کریگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اگر مردم شماری کا نمائندہ آپ کے گھر تک نہیں پہنچا تو شہری 9727پر میسیج کریں۔ ذمہ داری شہری فوری میسیج یا اطلاع دیں۔ شمارکنندگان فوری پہنچیں گے۔ مردم وخانہ شماری کو 100 فیصدمکمل کرنے کیلئے 15مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مسنگ گھروں وافراد کو ڈیٹا میں لانے کیلئے توسیع کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ مردم شماری کی کامیابی کا تمام تر انحصار مکمل و درست ڈیٹا کے حصول پر ہے۔ مردم شماری سے متعلق شکایات کیلئے کال سینٹر 0800-57574قائم کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مردم و خانہ شماری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراونشیل ڈائریکٹر سینسس ڈاکٹر وسیم عباس ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی،مردم شماری افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

مزیدخبریں