لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے دہشت گرد اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج ،پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔دہشت گرد ملک اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔اس ناسور کو کچلنے کیلئے پوری قوم پرعزم اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ہماری بہادر افواج بہت جلد دہشت گردی کی کمر توڑ دینگی۔شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے 6 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹے ہمارا فخر ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ اور اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پارہ چنار میں اساتذہ کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ علم دشمنوں نے فرقہ واریت پھیلانے کی مزموم کوشش کی ہے قوم اتحاد اور یکجہتی سے اس سازش کو ناکام بنائے گی۔پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔علما ومشائخ نے ہمیشہ اولیا کرام کی تعلیمات کی روشنی میں امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ہم اولیا کے وارث ہیں ان کی تعلیمات سے روشنی حاصل کرکے اندھیرے مٹاتے رہیں گے
دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ،دشمن ناکام ہوگا:ادریس شاہ زنجانی
May 05, 2023