فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ انتخابات جب بھی ہوں (ن) لیگ مکمل طورپرتیارہے اورعوامی عدالت میں سرخروہوگی حکومت نے قلیل وقت میں ملک کو معاشی اورسیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے جو جدوجہد کی ہے عوام اسے سہراتے ہیں ملک مشکل وقت سے ضرورگزررہا ہے لیکن جس تدبربرداشت بردباری کاپارٹی قیادت نے مظاہرہ کرکے ملک کومعاشی طورپر بحرانوں سے نکالا ہے یہ صرف قیادت کا ہی کام ہے۔
انتخابات جب بھی ہوں (ن) لیگ مکمل طورپرتیارہے :پیر اشرف رسول
May 05, 2023