لاہور (نامہ نگار)پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پرترقی کےلئے آئی جی پنجاب نے 87ڈی ایس پیز میں سے پانچ آفیشٹنگ ایس پیز سمیت 51ڈی ایس پیز کا کریمنلز ریکارڈ متعلقہ اضلاع کے پولیس افسران اور یونٹس کے افسران سے طلب کر لیا ہے ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرپنجاب نے متعلقہ اضلاع و یونٹس کے افسران کو مراسلہ بھجوادیا جس میں آئی جی پنجاب کی جانب سے ڈی ایس پیز کا کریمنلز ریکارڈ تین یوم میں آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا ہے جن آفیشٹنگ ایس پیزکا ریکارڈ طلب کیا گیا ان میں غلام عباس رانا،شہزاد رفیق اعوان، شوکت علی، محمد عابد،جاوید اقبال خان، روبینہ عباس‘شہزاد منظور، غضنفر عباس،شکیلاحمد کھوکھر،صابر علی،میاں ابصار احمد، ذوالفقار علی گیلانی،لعل محمد کھوکھر، نوید ممتاز،کائیوان کریم عباسی، عمران مشتاق،ظفر عباس نقوی،ناصر نواز،محمد ریاض،فضل عباس شاہد رشید، سعادت علی،سعید اللہ خان،ندیم مجتبی ، شاہدنواز،غلام فضل عباس‘فاتح احمد،فاروق احمدبھٹہ،اظہر یعقوب، ساجد محمود،یوسف ہارون، رضاکار حسین شاہ اور حاکم علی سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پرترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب پولیس ‘افسروں کی ترقی کیلئے یونٹس سے کریمینلز ریکارڈ طلب
May 05, 2023