لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت سالانہ فیڈرل بجٹ 2023-24ءمیں بائیس کروڑ عوام پر ضروریات زندگی کی اشیاءمیں کمر توڑ مہنگائی‘ عام بیروزگاری‘ بے پناہ غربت میں اضافہ اور سماج میں امیر و غریب کے مابین دن بدن اضافہ ختم کرانے کیلئے قومی اقتصادی خودکفایت پالیسی اختیار کرے اور قوم کوغیرملکی بھاری قرضوں کے عذاب سے نجات دلائے۔ مطالبات خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے وفاقی وزیرخزانہ حکومت پاکستان کو تحریری طورپر پیش کئے کہ وہ یہ مطالبات آئندہ وفاقی بجٹ میں ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔