کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم :واسا لاہور کا264,371 شکایات کا ازالہ


لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی اتھارٹی کیلئے وضع کردہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے واسا لاہور کو شہریوں کی جانب سے سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق اب تک 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 2 لاکھ 64 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ سسٹم کے تحت شہری آپریشنز اور ریونیو سے متعلق شکایات کر سکتے ہیں جبکہ التوا کا شکار ہونے والی شکایات کی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...