لاہور(نامہ نگار)انفارمیشن سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری ”توں کون میں خوامخواہ“ کا کردار ادا کرنا بند کریں۔ امریکی سفیر کے ترلےمنںتیں کرنیوالا خارجہ امور پر اپنی قابلیت جھاڑنے سے باز رہے۔اپنے ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ انہیں غم ہے کہ کہیں بلاول بھٹو کی کامیاب خارجہ پالیسی سے خطے کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے۔ کثیر الجہتی مذاکرات کو پاک بھارت مذاکرات کا رنگ دینے والوں کی بدنیتی سب کے سامنے ہے۔ 12برس قبل ٹوٹنے والا مذاکرات کا سلسلہ آج پھر سے بحال ہو گا۔ہر روز بیانیہ بدلنے والی جماعت کس منہ سے خارجہ امور پر بات کرتی ہے۔ پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کرنیوالوں کو وزیر خارجہ کے دورے پر تنقید کرتے شرم کرنا چاہیے۔