لاہور (خصوصی نامہ نگار) برصغیر کی عظیم وقدیم دینی درس گاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور کے ناظم اعلیٰ میاں محمد عفان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نئے تعلیمی سال کے داخلوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی اور تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد عفان نے کہا جامعہ فتحیہ کے دروازے نئے آنے والے طلبہ کیلئے کھلے ہیں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ان کی تعلیم وتربیت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا قاری عبداللہ مدنی، مولانا قاری محمد احمد مدنی اور دیگربھی موجود تھے۔