لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز ختم نبوت لاہور میں مولانا محمداشرف گجر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا محمدزبیر جمیل، مولانا عبدالعزیز، انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 7 ستمبر کو سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کرکٹ گراونڈ وحدت روڈ لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رواں سہ ماہی میں ضلع لاہورکے تمام تحصیلوں میں ختم نبوت کانفرنسز منعقد کی جائینگی اور کئی مقامات پر ختم نبوت تربیتی نشستیں اور کورسز منعقد کیے جائینگے۔ ختم نبوت پر حملہ کرتے جھوٹے مدعیان نے دعوے کرنے والوں کو حکومت فی الفور نشان عبرت بناکر قرارواقعی سزا دے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی عید ملن پارٹی میں ایک بچے سے جوپلانٹڈ تقریر کرائی گئی اس پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا ۔ انکو سزا دی جائے۔ علماءنے کہا کہ قادیانی اسلام اور ملک کے غدار ہیں پاکستان میں انکا اعلیٰ عہدوں پر رہنا ملکی سلامتی پر کاری ضرب ہے۔ تمام کی پوسٹوں سے قادیانیوں کو فی الفور الگ کیا جائے۔