پیڈریاٹک نیوروسرجری کا آغاز، پروفیسر جاوید اکرم نے افتتاح کیا 

 لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں پیڈریاٹک نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کاافتتاح کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،پروفیسرآصف بشیر، ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر حسان زاہد، ڈاکٹر اسد شاہ، نرسنگ سپرٹینڈنٹ رضیہ شمیم و دیگر موجودتھی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر پی آئی این ایس کے مختلف وارڈزکا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولیات کے معیاربارے دریافت کیا۔ای ڈی ”پنز“ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ نیورو انسٹی ٹیوٹ میں ہرآنے والے مریض کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں 500بستروں کے ذریعے مریضوں کی خدمت جاری ہے۔ نئے قائم ہونے والے پیڈریاٹک نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو 24گھنٹے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔پروفیسرآصف بشیرنے کہاکہ خدمت خلق عین عبادت ہے۔ پیڈریاٹک نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے۔وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کے بعداب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں 16سال کے کم عمربچوں کی دماغی سرجری ممکن ہوپائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...