لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ نگران حکومت بتائے وہ کس کے زیر اثر ہے۔رانا تنویر ایک ذمہ دار وزیر ہیں۔کیوں گھبراتے ہیں۔ ہمارے پی پی 135سے ٹکٹ ہولڈر لیاقت ڈگرا کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کسی کو اپنے کارکن کیساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دینگے۔ وہ وزیر ہو یا وزیر اعظم،ہمارا حکومتی اتحادی ہمارے ہی کارکن پر پرچہ دے رہا ہے۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں پی پی 135سے پیپلز پارٹی کے امیدوار لیاقت ڈگرا، حاجی عزیز الرحمن چن،فیصل میر،رانا جمیل منج،افنان بٹ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
پیپلز پارٹی کسی کو اپنے کارکن کیساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دینگے:رانا فاروق سعید
May 05, 2023