آسٹریلین سفیر کی وفد کے ہمراہ چیئرمین واپڈا سے ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وک نے آسٹرین کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد کے ہمراہ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)سے ملاقات کی۔ ممبر فنانس نوید اصغر چوہدری، ممبر واٹر جاوید اختر لطیف اور ممبر پاور جمیل اختر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔چیئرمین واپڈا نے آسٹریلین سفیر اور وفد کو واپڈا کے مینڈیٹ، ترقیاتی منصوبوں، مستحکم مالی حیثیت اور پانی و پن بجلی کے شعبوں میں بڑے منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ تعمیر کرنے کی مہارت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ واپڈا اِس وقت 8 بڑے کثیر المقاصد منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔ وفد کو تھا کوٹ اور پٹن سمیت واپڈا کے ان منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ اِن منصوبوں میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں اور آسٹریلین کمپنیاں بھی بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے اِن مواقع سے فائدہ ا±ٹھا سکتی ہیں۔ آسٹرین سفیر نے پاکستان میں پائیدار اور ماحول دوست انرجی اکانومی کی ترقی میں واپڈا کے کردار کی تعریف کی۔ ہماری خواہش ہے کہ آنے والے دِنوں میں واپڈا اور آسٹریلین کمپنیوں کی باہمی شراکت کو مزید فروغ دیا جائے اور اِس مقصد کیلئے پاکستان میں آسٹریا کا سفارت خانہ سرگرم کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن