لاہور(نیوز رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے حقوق اور ہراسگی کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا نعقاد،محکمہ صوبائی محتسب گورنمنٹ آف پنجاب کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے املاک کے حقوق اور کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارکا انعقادکیا گیا۔ خاتون صوبائی محتسب پنجاب مس نبیلہ حاکم علی خان نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد خواتین کے املاک کے حقوق اور کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالہ سے آگاہی دینا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کاکہنا تھا کہ خواتین ہمارے ملک کا اہم اثاثہ ہیں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ،ہماری اولین ترجیح ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، پاکستان میں خواتین کیلئے میڈیکل کا واحد ادارہ ہے، جو قیام پاکستان کے فوراً بعد وجود میں آیا۔