لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے شعبہ نباتات کے زیر اہتمام دوسری 2 روزہ سالانہ عالمی کانفرنس کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا۔ ’’نباتاتی سائنسز میں حالیہ ترقی و نقطہ نظر‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب جامعہ کے مزکری کیمپس ٹاؤن شپ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے جبکہ مہمان خصوصی نامور سائنسدان، محقق اور فارمن کرسچین کالج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک تھے۔ اس کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، چین، ترکی، افریقہ اور پورے پاکستان سے سائنسدان و محققین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کیلئے 3 سو سے زائد مقالہ جات موصول ہوئے، جنہیں 2 روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن:نباتاتی سائنسز میں حالیہ ترقی و نقطہ نظرکے عنوان سے عالمی کانفرنس
May 05, 2023