لاہور(کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتوں کے حالات میں خوشحالی بنیادی ترین ضرورت ہے۔ خوشحال تجارت و صنعت ہی ملکی معاشی استحکام اور ترقی کیلئے کامیابیوں کے دروازے کھول سکتی ہے۔ صنعتکار دوست جدید معاشی اصلاحات ملکی معیشت کیلئے کامیابیوں کے وسیع مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ حکومت ملکی پیداوار مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک موثر انداز میں پہنچانے کیلئے مقامی صنعتکاروں کیلئے آسان اور سازگار میکانزم بنائے ۔ ملکی معیشت میں خساروں کو پورا کرنے کیلئے مقامی کاروبار زندگی کو فعال بنانا انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے۔ تجارتی و صنعتی حلقوں کوسازگار حالات فراہم کیئے جائیں ، خوشحال ترقی یافتہ پاکستان قوم کا مقدر ہو گا۔