کراچی ( کامرس رپورٹر ) سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اسماعیل ستار نے باسمتی چاول کی طرح پنک نمک کو جیوگرافیکل انڈیکشن( جی آئی) ٹیگ پروکٹ کے طور پر انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کروانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی منرلز ٹو کیمیکلز ویلیو ایڈیشن کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روایتی آئٹمز کے بجائے دیگر برآمدی شعبوں پر بھی توجہ دینا ہوگی تاکہ برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔ ان خیالات کا اظہات ایس ایم اے پی کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
حکومت پنک نمک کے جی آئی ٹیگ رجسٹریشن کی کوششیں تیز کرے: اسماعیل ستار
May 05, 2023