لاہور(کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت،تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ریسورس موبیلائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم اجلاس میں صوبائی وزراء بلال افضل، ابراہیم مراد، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پی آراے اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال24- 2023کے دوران وسائل میں اضافے کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں کمیٹی نے سروسز ایکٹ 2012پرپنجاب سیلزٹیکس میں ٹیرف ریشنلائزیشن کی تجاویز کو بھی منظور کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ ملک مشکل معاشی صورتحال سے دو چار ہے۔ اجتماعی بصیرت کے ساتھ دانشمندانہ فیصلے کرکے آگے بڑھنا ہے اوروسائل میں اضافے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا۔
ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ریسورس موبیلائزیشن کمیٹی کا اجلاس،تجاویز کی منظوری
May 05, 2023