لاہور(کامرس رپورٹر ) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کے اعلیٰ ترین تجارتی و صنعتی ادارے کے طور پر ملک کیلئے نئی برآمدی منڈیوں کی تیزی سے تلاش کیلئےLook Africa کے اقدامات کو آگے بڑھائے گا اور سہولیات فراہم کرے گااور تیزی کے ساتھ ایکسپورٹس بڑھانے کا ہدف افریقی اور وسطی ایشیائی ممالک کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے سے ہی ممکن ہے۔انہو ں نے یہ بات پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر سے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ملک کے ساتھ جو 100 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات درآمد کرتا ہے اور اس سے بھی زیادہ برآمد کرتا ہے۔ ہماری دو طرفہ تجارت کا حجم 2022 کے اعدادوشمار کے مطابق 890 ملین ڈالر کی معمولی سطح پر ہے اور اس میں سے بھی ہمارا دو طرفہ تجارتی خسارہ 488 ملین ڈالر ہے۔