ماسکو(این این آئی)روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان ایگورکوناشینکوف نے کہا ہے کہ روس کے فضائی دفاع نے پہلی باریوکرین کی جانب سے داغے گئے امریکی ساختہ جے ڈیم بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔روس کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں فضائی دفاعی صلاحیتوں نے ہیمارس کے چارراکٹوں اور ایک امریکی ساختہ جے ڈیم اسمارٹ ایئربم کو ناکارہ بنایا ۔مشرقی یوکرائن کے علاقے دونیتسک کے مقبوضہ علاقوں میں روس کی قائم مقام انتظامیہ کے مشیر یان گیگن نے کہاکہ یوکرائن کی فوج نے بخموت شہرکے جنوبی راستے پر واقع کردیومیوکا کے علاقے میں امریکی ساختہ جے ڈی اے ایم گائیڈڈ بم استعمال کیا تھا۔اس علاقے کو روسی افواج نے ایک بڑے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
روس نے یوکرائن کے داغے امریکی ساختہ جے ڈیم سمارٹ بم کوناکارہ بنادیا:ایگور کونا شینکوز
May 05, 2023