اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک میں کرونا کے مہلک وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 187 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 20 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ہے، جبکہ ابھی بھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 08 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا: ایک مریض جاںبحق، 8کی حالت تشویشناک، 20نئے کیس
May 05, 2023