لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں مردم شماری کے سٹاف کی ڈیوٹی میں 15 روز کی توسیع کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فیصلہ مردم شماری میں 15 روزہ توسیع کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تمام تحصیلوں میں تمام گھرانوں کی ری چیکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تمام مراحل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جارہا ہے۔