راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پرآگیاہے حکومت صدرسے الیکشن کی تاریخ کااختیارواپس لینے جارہی ہے خاقان عباسی کہتاہے مفت آٹاسیکم100میں سے40 بوریاں چوری کی گئیں الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرواناہیحکومت کی ترجمانی کرنانہیں پارلمینٹ عدلیہ کاگھیراکرنیجارہی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم عدلیہ کے پیچھے نہ کھڑی ہوئی توجمہوریت پر اندھیریبادل چھاجائیں گے ساری پارٹیاں عمران خان کوجیل میں ڈالنے یاجان لینے پر تلی ہوئی ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں وہ عدلیہ کی توہین پرتلی ہوئی ہے حکومت چیف جسٹس کورخصت پربھیجنے کی باتیں کر رہی ہے ملک سنگین ترین بحران میں ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کے پاس کال دینیکے علاوہ کوئی چارہ کارنہیں رہاIMFسے چھٹی برمدات میں کمی ٹیکس وصولی میں ناکامی یہ ہے حکومت ملکہ کی تاج پوشی کے لیے شہزادے کے پاس وقت ہے ملک کے سنگین مسئلے حل کرنے کے لیے نہیں جو کچھ یہ کر رہے ہیں ان کے گلے پڑے گا قانون اور آئین جیتنے گا الیکشن ہوکررہیں گے۔