شہباز شریف نے عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے متحرک کیا

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنی ولولہ انگیز اور انتھک کوششوں کے ذریعے عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے کامیابی سے متحرک کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کی قیادت ایک ایسے وقت میں کی جب پاکستان کو تاریخی مون سون سیلاب کی شکل میں سنگین نوعیت کی تباہ کاریوں کا سامنا تھا۔ ملک میں سیلاب کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے جس سے انسانی جانی نقصان ہوا، 33 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ 30 بلین ڈالر سے زیادہ کا بھاری نقصانات ہوئے۔ وزیر اعظم نے مثر طریقے سے اور بھرپور انداز میں دنیا کو باور کرایا کہ ترقی یافتہ ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی اثرات سے قدرتی آفات جنم لیتی ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہے اور وہ مستقبل میں دوسرے خطوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے گزشتہ سال شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج بارے 27ویں کانفرنس آف پارٹیز (کاپ-27) میں حصہ لیا اور مشترکہ صدارت کے فرائض سر انجام دیئے اور بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...