چینی کی قیمت سے متعلق درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کر لی: رپورٹ طلب

May 05, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے چینی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ دوران کیس کی سماعت فاضل عدالت نے سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈی جی انڈسٹری پنجاب اور شوگر ایڈوائزی بورڈ کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ اور کمنٹس طلب کر رکھے تھے۔

مزیدخبریں