چیئرمین عام آدمی پارٹی بیرسٹر خالد ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شامل

May 05, 2023

اسلام آباد( خبرنگار ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم این اے ابوبکر، جوائنٹ انچارج بین الصوبائی کمیٹی زاہد ملک اور صدر پنجاب عابد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنساس موقع پر عام آدمی پارٹی کے چئرمین بیرسٹر خالد فاروق، مرکزی جنرل سیکریٹری نسرین ملک، چیئرمین یوتھ ونگ راجہ واثق  نے کارکنان کے ساتھ ایم کیو ایم میں شمولیت اور پارٹی ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنماوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو ملکی صورتحال ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔پورا ملک ذہنی اذیت کا شکار ہے۔موروثی سیاست نے چند خاندانوں کو حکمرانی کا موقع دیا۔عوام پچھتر سالوں سے فیلڈنگ یا بولنگ کر ریے ہیں۔پہلے دو بڑی سیاسی جماعتیں ہوتی تھی اب تین بڑی سیاسی جماعتیں ہیں پاکستان میں۔عوام جہاں تھے وہاں ہی کھڑے ہیں۔ہر سیاسی جماعت اس کے قائد اس کے اکابرین یہ ثابت کر رہے کہ وہ سو فیصد صحیح ہیں۔اپنے ہر موقف کو صحیح اور دوسرے کے ہر موقف کو غلط کرنے سے کام نہیں چلیگا۔بڑی سیاسی جماعتوں ،حکمرانوں اور اکابرین کے لچک دکھانے سے ہی جمہوری عمل فروغ پا سکتا ہے مشاورت کے قومی عمل کی ضرورت ہیسیاسی امو معاشی بحران کے خاتمے کی تدبیر کرنا ہوگی۔سر مایہ کاری کے عمل کو فروغ دینا ہوگا۔تینوں سیاسی جماعتوں کی اقتدار میں آنے کی باریاں لگی ہوئی ہیں۔لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے بڑی بڑی غلطیاں کی ہیں۔کراچی میں بجلی ،گیس اور آٹے کا بحران بڑھتا جارہا ہے۔کراچی کی آٹے کی 100 ملیں بند ہونے جارہی ہیں۔وزیر اعظم اور بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو توجہ دینا ہو گی۔مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو غائب کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں