عمران نیازی نے آج تک کسی الزام کا ثبوت نہیں دیا،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز جو کہتا ہے اگر ہم میں سے کسی نے ایک دن کہا ہوتا تو اب تک کالے پانی کی سزا مل چکی ہوتی عمران نیازی نے آج تک کسی الزام کا ثبوت نہیں دیاادارے اور عدالت کیوں ثبوت نہیں مانگتے اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے سنگین الزامات پر عدلیہ اور ادارے "صم بم عمی فہم لا یرجِعون" کی تصویر کیوں بنے ہوئے ہیں عمران نیازی کے سامنے قانون کی بے بسی این آر او نہیں تو اور کیا ہے عمران مسلمہ کذاب ثابت ہوچکا ہے لیکن آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 نے اب تک عدالت کے دروازے پر دستک نہیں دی ٹیرین کے ابو کو جان کا نہیں مال کا خطرہ ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، عدت میں نکاح کے مقدمات سے خطرہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...