لاہور (نامہ نگار) کینال روڈ پر ٹریفک کانسٹیبل اور شہری دست و گریبان ہو گئے۔ سی ٹی او لاہور نے وارڈن کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ کینال روڈ ایف سی پل کے قریب ٹریفک وارڈن مقصود عالم نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا چالان کیا، جس پر شہری طیش میں آگیا۔