کراچی : چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عامر عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت ضرورت کی گندم فراہم نہیں کررہی ہے۔پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے گندم کی عدم فراہمی کے معاملے پر احتجاجاََ فلور ملز بند کرکے ہڑتال کردی، شہرِ قائد میں ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے شہر کی ملز میں آٹے کی پیداوار مکمل طور پر بند ہے۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامرعبداللہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ضرورت کی گندم فراہم نہیں کررہی. سندھ حکومت نے 5 ارب روپے کی رقم ایڈوانس لی لیکن صرف 2 ارب کی گندم فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے احتجاجاََ غیر مبینہ مدت کیلئے فلورملز بند کردی گئی ہیں، شہرمیں قائم 92 فلورملز پر آٹے کی پراڈکشن بند کرکے ملز کو بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلوملز بند ہونے سے شہر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیرِ خوراک مکیش کمارچاؤلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملز مالکان کی ضرورت کی گندم بلاتعطل فراہم کی گئی، سبسڈائز گندم حاصل کرنے کے باوجود ملز مالکان سرکاری قیمت پر آٹا فروخت نہیں کرتے۔