افغان وزیر خارجہ کے بعد چینی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے

افغان وزیر خارجہ کے بعد چینی وزیر خارجہ چھن گانگ بھی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد پہنچنے پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ چھن وانگ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں جہاں وہ پاک، چین، افغانستان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جہاں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کچھ دیر قبل کابل سے پاکستان پہنچے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن