رپورٹ: عارف چوہدری
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کی تنظیم AIMCUK کے روح رواں ڈاکٹر ایاز اصغر اور چئیرمین AIMCUk اور انکی ٹیم نے بولٹن کے مقامی ہال میں تنظیم کی دسویں سالگرہ اور عید مِلن پارٹی سالانہ گالہ ڈنر کا اہتمام کیا -تنظیم کے لئے کام کرنے والوں کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔ برطانیہ بھر سے پیشہ ور ڈاکٹروں نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شرکت کر کے سالانہ ضیافت کی رونق کو مذید دوبالا کیا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور برطانیہ کے چئیرمن ڈاکٹر عثمان خان نے کہا کہ ہماری تنظیم پاکستان سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ آنے والے طالب علموں کو قرض حسنہ دینے کے ساتھ تنظیم برطانیہ کے ساتھ پاکستان میں سماجی کاموں میں بھی کردار ادا کر رہی ھےAIMCUK کے روح رواں۔ ڈاکٹر ایاز اصغر نے کہا تنظیم دس سال پہلے قائم ہوئی بنیادی مقصد نئے علامہ اقبال میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل برطانیہ آنے والے ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کا ہنر سکھانا ہے۔ ڈاکٹر یونس پرواز نے طالبعلموں کو قرض حسنہ دینے کو خوش آئند قرار دیا۔ تنظیم کے بنیادی رکن ڈاکٹر عرفان رشید نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دس برسوں سے کءمقاصد حاصل کیے ہیں اور آئندہ بھی پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر کاشف چوہان نے کہا کہ تنظیم نے ہر لحاظ سے نئے ڈاکٹروں کی ہر طرح کی معاونت و مدد کی۔ ڈاکٹر صائمہ نیاز کا کہنا تھا کہ تعیلم کے دوران ڈاکٹروں کی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ دیتے ہوئے انکی مدد بھی کی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ تنظیم کی سماجی رابطوں کی سیکرٹری ڈاکٹر عروج نے کہا کہ برطانیہ بھر سے پیشہ ور ڈاکٹروں سے صحت مند ماحول میں میل جول مفید رہا۔ گریٹر مانچسٹر کے ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ ان ڈاکٹر سید نیر عابدی ایم بی ای نے کہا کہ سالانہ ضیافت میں اپکو جذبہ حب الوطنی نظر آیا اور اپکو محسوس ہو گا کہ برطانیہ میں بسنے والے ڈاکٹرز پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہوئے وہاں پر بھی ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مدد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر غلام علی نے تنظیم کے دس سال مکمل ہونے پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ سالانہ ضیافت کی رونق کو چار چاند لگانے کے لیے میوزک کا تڑکا بچوں کی تفریح کا سامان بھی تھا۔روایتی لذید ایشائی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی