راجہ ریاض کی جدہ آمد

پاکستان کے مشہور ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کی معروف اور ہر دلعزیز شخصیت راجہ محمد ریاض صاحب جوکہ گزشتہ دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور اپنے "قائد محترم" میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے خصوصی طور پر سعودی عرب تشریف لائے انہوں نے آتے ہی عمرہ کی سعادت حاصل کی. اور نماز عیدالفطر اپنے "قائد محترم" میاں محمد نواز شریف کیساتھ جدہ شریف پیلس میں ادا کی. بعد ازاں راجہ محمد ریاض پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سر پرست اعلیٰ "راجہ کمال خان" کیساتھ مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) میں روض? رسول پر حاضری دینے کے بعد طائف تشریف لے لائے.گزشتہ شب پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ "راجہ کمال خان" اور پاکستان مسلم لیگ ن سعودی طائف سعودی عرب کے سابقہ صدر چوہدری محمد سرور گجر نے راجہ محمد ریاض کے اعزاز میں شاندار الوداعی عشائیہ دیا. جس میں طائف سعودی عرب کے علاوہ سعودی عرب کے طول وعرض سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس الوداعی پارٹی کا اہتمام طائف سعودی عرب سیل روڈ پر واقع چوہدری محمد سرور گجر کے آفس میں کیا گیا. . راجہ محمد ریاض (سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب) خطاب کرتے ھوئے کہا کہ میں رب العزت کا بے حد مشکور ہوں کہ الل? تعالیٰ نے میری دعائیں قبول فرمائیں اور مجھے ایک بار پھر اپنے گھر کی زیارت کا شرف بخشا. یہاں آکر عمرہ کی سعادت حاصل کی اور اور روض? رسول پر حاضری بھی دی. اور اپنے قائد "میاں محمد نواز شریف" سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا. یہاں پہنچ کر مجھے ذرا سا بھی محسوس نہیں ہوا. کہ کتنا عرصہ پاکستان میں گزار آیا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں مشکور ہوں. راجہ کمال خان اور چوہدری محمد سرور گجر اور راجہ ظفر اقبال کا جنہوں نے میری عزت افزائی کی. راجہ ظفر اقبال کا خاص طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے بہت اچھی ملاقات کروائی. قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے جس محبت سے ہمارا استقبال کیا. فرط مسرت سے میرے آنسو نکل آئے. میاں محمد نواز شریف نے ان سے میری اس والہانہ محبت کو دیکھ کر گلے لگا لیا. اور کہا راجہ ریاض میرا جاں نثار سپاہی ہے جو کہ پاکستان میں رہ کر بھی ہمیشہ میرے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور آج راجہ ریاض نے پاکستان سے سعودی عرب آکر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک سچا مسلم لیگی ہے. راجہ محمد ریاض کا کہنا تھا کہ میرے دوست و رفقائ نے جس محبت سے مجھے نوازا ہے پوری زندگی ان کا مشکور رہوں گا. اس شاندار الوداعی پارٹی کے اختتام سے پہلے. چوہدری محمد سرور گجر. راجہ کمال خان. نے راجہ محمد ریاض کو تحائف پیش کئے. چوہدری سرفراز احمد (سی ای او اے ون ورلڈ نیوز) چوہدری منیر احمد "سینئر صحافی میڈیا پرسن ممتاز احمد بڈانی" محمد عارف فاروقی "راحیل شہزاد" ڈاکٹر سعید"چوہدری محمد بوٹا" اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن طائف "راجہ ظفر اقبال نے بھی یادگاری تحائف پیش کئے. اس تقریب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف کے اساتذہ کے علاوہ پرنسپل قیصر خان نے بھی شرکت کی. تقریب کے آخر میں سعودی عرب و پاکستان کی ترقی و سلامتی کی دعائیں بھی کی گئیں.

ای پیپر دی نیشن