لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کی جانب سے 32 تھانوں کی نئی عمارتیں بنانے کیلئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ڈیمانڈ بھجوا دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھرمیں نئی وجاری شدہ 300سے زائد سکیموں کیلئے فنڈز مانگ لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تمام سکیموں کیلئے 6ارب 30کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگ لیے گئے ہیں۔اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں98نئی وجاری شدہ203سکیمیں شامل ، نئی سکیموں میں دفاتر اورگھروں کی سکیمیں بھی شامل ہوں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کی ڈیمانڈ پولیس نے حکومت کو بھجوا دی ہے،فنڈز و نئی سکیموں کی منظوری کا حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائیگا۔
32تھانوں کی نئی عمارتیں ‘ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ڈیمانڈ بھجوا دی گئی
May 05, 2024