لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے زیرِانتظام قائم کمپلینٹ سیل میں رواں سال مجموعی طور پر3963درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے2865 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ793 پرکارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ عام آدمی کے مسائل کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہاہے۔ سی سی پی اوآفس کی عوامی شکایات کے حل کیلئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
کمپلینٹ سیل‘ رواں سال 3963درخواستیں موصول ‘2865 نمٹا دی گئیں
May 05, 2024