بجٹ میں انڈسٹریل پالیسی لا رہے ہیں:رانا تنویر حسین  

لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے آیندہ مالی سال کے بجٹ میں انڈسٹریل پالیسی لا رہے ہیں اور اس پر بزنس کمیونٹی سے ان پٹ لے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت ریوائیول آف اکانومی پر توجہ دے رہی ہے۔ صنعتکار بھی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے کوششیں کریں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی اینڈ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے ’’جوائنٹ فیڈرل بجٹ کنسلٹیٹو سیشن فنانشل ائیر 2024-25‘‘ سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹر بہت اہم ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کا کام بزنس کمیونٹی کی سہولت کاری کرنا ہے۔دریں اثناء چیئر مین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ فہیم الرحمان سہگل نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے اہم ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں سابق ناظم رانا عامر رحمان محمود، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر شیخ عمر سرفراز بھی موجود تھے۔ فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل جلد حل ہونے کی امید ہے۔انہوں نے آنیوالے بجٹ تجاویز بھی پیش کیں اور ملکی اہم مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل کی تجاویز کو سراہا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل جلد حل کروانے کا وعدہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن