لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرتحفظ منزل فوسٹر ہوم، میں بے گھر،بے سہارا بچوں کی رہائش، دیکھ بھال کیلئے بہترین اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز تحفظ منزل مائدہ رضا بٹ کی سپرویژن میںنجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں مقیم بے سہارا بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز مائدہ رضا بٹ نے کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں رہائش پذیر کسی بھی بیماری میں مبتلا بچوں کا نجی ہسپتال سے علاج معالجہ کروایا جائیگا۔بچوں کے علاج معالجے کے تمام تر اخراجات نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ٹیم برداشت کریگی۔