کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغان وزارت زراعت، ڈائریکٹر مولوی باز محمد فیضان سے چینی سرمایہ کار جوگواجین شی یی ووفان نے ملاقات کی۔وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے مطابق ملاقات میں چینی سرمایہ کار نے وزارت زراعت سے جانوروں کے چارے، فش فارمنگ اور پولٹری فارمنگ کے لیے 50 ایکڑ اراضی کی کی منظوری کی درخواست کی۔وزارت زراعت کے اعلی حکام نے چینی سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور انہیں اس منصوبے میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔