پنجاب حکومت کو ا لٹی میٹم ،گندم کی خریداری شروع ورنہ گھیراو کرینگے:جاوید قصوری

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب حکومت کو 4دن کاا لٹی میٹم دیا ہے اگر اس نے گندم کی خریداری شروع نہ کی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریں گے۔  جماعت اسلامی کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ہم ان کی آواز کو ہر سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ حکومتی دعوے چور مچائے شور کے مترادف ہیں۔ حکومت نے کسانوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن