لاہور (خبر نگار)مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی کی چوبیس ویں برسی کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیوکریٹک لان میں 7مئی بروز منگل تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میںاستقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی ، پیر سید نو بہار ، ڈاکٹر نور محمد شجرہ ، نور نعیم خان ، عدلیہ بچائو کمیٹی کے میڈیا کوآرڈینٹر امتیاز رشید قریشی ،سماجی رہنما ڈاکٹر شاہد نصیر ، شہباز رشید قریشی سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔ تقریب کا اہتمام علامہ غلام شبیر قادری صدر متحدہ جمعیت علماء پاکستان ( نیازی ) کررہے ہیں۔ تقریب میں مولانا عبدالستار خان نیازی کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔