انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے :خواجہ سلمان رفیق کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین 

لاہور (نامہ نگار)ریسکیو سروس نے گزشتہ روز انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا۔اس حوالے سے منعقد تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،جنہوں نے شہریوں کی قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ریسکیو 1122کے 23شہداء قوم کے عظیم سپوت ہیں جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کیا اور ریسکیو کے فائر فائٹر ز نے جدید خطوط پر پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کے ذریعے 231,056 آتشزدگی کے واقعات میں 664 ارب روپے کے ممکنہ نقصانات کو بچایا۔انہوںنے کہا پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022 پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر سال 2023 کے بہترین فائر ریسکیورز کو مبارکباد دی اوراس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن