پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب 

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں ہوئی۔ چیئرمین الیکشن کمیشن پیپلا پروفیسر غلام مصطفی نے نو منتخب صدر پروفیسر فائزہ رعنا، جنرل سیکرٹری پروفیسر محبوب عارف اور جنرل کونسل کے دیگر ممبران سے حلف لیا۔ انتخابات میں اتحاد اساتذہ پاکستان اٹھ ڈویژن اور مرکز میں کامیاب قرار پائی جبکہ ڈویژنز میں تحریک اساتذہ کامیاب رہی۔ حلف برداری کی تقریب میں اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن