لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر احمر سہیل بسرا نے ریڈیو پاکستان لاہور کے نئے سٹیشن ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مایہ ناز آفیسر ڈاکٹر احمر سہیل بسرا اس سے قبل ریڈیو پاکستان سکردو میں سٹیشن ڈائریکٹر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ان کی پہلی تعیناتی ریڈیو پاکستان لاہور میں 2002 میں ہوئی۔ 2003 میں ورلڈ سروس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دینے کے بعد 2004 سے 2014 تک ریڈیو پاکستان لاہور میں سینئر پروڈیوسر کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے۔علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان لاہور میں انچارج کرنٹ افیئرز، ڈرامہ اور پنجابی دربار کی حیثیت سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ بطور پروگرام منیجر 2014 میں اسلام آباد اور 2016 میں لاہور تعینات رہے۔ بعد ازاں 2017 سے 2022 تک ریڈیو پاکستان گلگت میں سٹیشن ڈائریکٹر سمیت مختلف عہدوں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ 2022 تا 2024 ریڈیو پاکستان سکردو میں بطور سٹیشن ڈائرکٹر تعینات رہنے کے بعد 30 اپریل 2024 کو ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائرکٹر کے طور پر چارج لیا۔ سعید احمد شیخ،راحیلہ تسنیم کی رہنمائی میں ریڈیو پاکستان کے احیاء کیلئے اپنی حتی المقدور کوششیں جاری رکھیں گے۔
احمر سہیل نے ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا
May 05, 2024