کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال کے نئے کرنسی نوٹ کے باعث بھارت اور پڑوسی ملک کے تعلقات ایک بار پھر نازک صورتحال سے دو چار ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں نیپال کی جانب سے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں، تاہم اس کرنسی نوٹ پر بھارت کی جانب سے اعتراض اور شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس نوٹ پر بھارتی علاقے اور کالا پانی جیسا متنازعہ علاقہ بھی دکھایا گیا ہے۔واضح رہے 2020 میں نیپال کی جانب سے ملک کا اپڈیٹڈ نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اہم اسٹرٹیجک علاقے لیپو لیک، کالاپانی، لیمپیادھورا کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا۔نیپالی وزیراعظم پشپاکمال دھال کی جانب سے زیر صدارت میٹنگ میں کرنسی نوٹ جاری کرنے کی منظوری گئی تھی، جس کے بعد سب باقاعدہ طور پر نیپال میں 100 روپے کا یہ نوٹ قابل استعمال ہوگا۔