واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس کے رکن ہنری کیولر اور ان کی اہلیہ امیلڈا پر 6 لاکھ ڈالر کی رشوت کے عوض آذر بائیجان اور میکسیکو کے ایک بینک کے لیے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ ہنری کیولر اور امیلڈا نے آذر بائیجان کی حکومت کی ملکیت والی ایک آئل کمپنی اور میکسیکو میں قائم بینک سے مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 6 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔