لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے گھر(کولو تارڑ) جا کر ان کے والدافضل حسین تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اورمرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افضل حسین تارڑ مرحوم ایک بااصول اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔مرحوم نے خلوص دل کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کی، پارٹی کے لیے افضل حسین تارڑ مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
قائم مقام گورنر پنجاب کی سائرہ افضل سے افضل تارڑ کی وفات پر تعزیت
May 05, 2024