فیصل آباد:اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ  کے گھر سے چینی کی437 بوریاں برآمد 

May 05, 2024

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے گھر سے ذخیرہ کی گئی چینی کی سینکڑوں بوریاں برآمد ہو گئیں‘اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حساس ادارے کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ روڈالہ روڈ 263 گ ب میں چھاپہ مار کر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر عثمان سیال کے گھر سے ذخیرہ کی گئی چینی کی 437 بوریاں برآمد کر کے تحویل میں لیتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

مزیدخبریں