کم عمر کی شادی کے حوالے سے قانون سازی، مسودہ تیار 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت پنجاب نے کم عمری کی شادی کے معاملے پر قانون کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔ ہائیکورٹ نے حکومت کو 15 روز میں قانون سازی کا حکم دیا تھا، محکمہ قانون پنجاب نے قانون پنجاب چائلڈ میرج رسٹرینٹ ایکٹ کا مسودہ تیار کیا، متن کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کی اجازت نہیں ہو گی۔ کم عمری کی شادی کے نکاح خواں، والدین، گواہان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔ قانون میں تین سال تک سزا اور دو لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہو گی۔ سیکرٹری یونین کونسل، نکاح رجسٹرار کو بھی سزا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...