لاہور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ایمرجنسی میں شہریوں کی سہولت کیلئے فری وائی فائی سروس کی فراہمی جاری ہے۔اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہری کسی بھی ایمرجنسی میں CM Maryam Nawaz Free Wi-Fi کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ایمرجنسی میں فری وائی فائی سروس کے ذریعے واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔شہر بھر میں نصب ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ CM Maryam Nawaz Free Wi-Fi سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئے ہے۔فری وائی فائی کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔فری وائی فائی سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔فری وائی فائی سروس فیس بْک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ایسی دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔