سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل‘ شہری آزادی کا معاملہ جلد سماعت کی جائے: جسٹس حسن 

May 05, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے 24 اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل کی جانب سے 20 رہا ہونے والے افراد کی فہرست جمع کرائی گئی، تمام وکلاء  نے اٹارنی جنرل 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے بنچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے گزشتہ سماعت کے حکم نامہ کا حوالہ دیا۔ سلمان اکرم راجہ اور اعتزاز احسن کی جانب سے بھی لارجر بنچ تشکیل دینے پر دلائل دیئے گئے۔ معزز وکلاء  سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ لارجر بنچ پر فیصلہ چاہتے ہیں؟ وکلاء نے گزارشات کمیٹی کے سامنے رکھنے کا مؤقف اپنایا، فریقین کی وکلاء  کی استدعا کو مناسب سمجھتے ہوئے معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھتے ہیں۔ لارجر بنچ کے معاملے پر وکلاء  کی گزارشات کا کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے معاملہ کو شہریوں کی آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے جلد از جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی آبزرویشن دی۔

مزیدخبریں