لاہور (نامہ نگار) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے گرفتار ملزم فیضان بٹ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی۔ ملزم فیضان بٹ کے خلاف تھانہ شاد باغ اور بادامی باغ میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر سنگین مقدمات درج ہیں تاہم مقامی عدالت نے شواہد نہ ہونے پر ملزم فیضان کے خلاف درج ڈکیتی کا مقدمہ ڈسچارج کر دیا تھا۔ جس کے بعد تھانہ شادباغ کے ایس ایچ او کا تھانہ باغبانپورہ میں تبادلہ کر دیا گیا مگر ملزم نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے دیئے گئے ٹاسک کی روشنی میں تھانہ باغبانپورہ کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ملزم سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔
ملزم فیضان بٹ ریکارڈ یافتہ، تھانہ باغبانپورہ کو ٹارگٹ بنایا تھا
May 05, 2024