سلیم حیدر پنجاب، فیصل کنڈی خیبر پی کے جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات

اسلام آباد؍ پشاور (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) صدرزرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔ پیپلز پارٹی کے سلیم حیدر  پنجاب، فیصل کریم کنڈی، خیبر پی کے اور ن لیگ کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کر دیا گیا۔ شہباز شریف نے جعفر خان مندوخیل کی تقرری کی سمری صدر کو نواز شریف کی منظوری کے بعد ارسال تھی۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتِ حال اولین ترجیح ہو گی۔ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، کھینچا تانی نہیں چاہتا۔ وفاق نے صوبے کو سالانہ 100 ارب روپے دینے ہیں، مرکز کے ساتھ صوبے کی وکالت کریں گے، کوشش کروں گا فنڈز ملیں جس سے ترقی ہوگی۔ کوشش ہوگی کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ساتھ کوآرڈینیشن سے مسائل حل کئے جائیں۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پی کے کا منصب ملنے پر مبارک باد۔ سردار سلیم حیدر اور فیصل کنڈی نے گورنر کا عہدہ دینے پر بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید کرتاہوں کہ بطور گورنر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبر پی کے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مالی بحران کو ختم کریں گے۔ خیبر پی کے میں دہشتگردی اور مالی بحران ہے۔ صوبے میں امن لائیں گے۔ خیبر پی کے حکومت کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر وفاق سے حقوق مانگیں سیاسی قیادت کے پاس خود چل کر جاؤں گ

ای پیپر دی نیشن